Saturday, October 24, 2020
Home Trending متوقع بارشوں کے پیش نظر شہر میں چھ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر کمیٹیاں قائم...

متوقع بارشوں کے پیش نظر شہر میں چھ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر کمیٹیاں قائم

soaibahmedsiddique-newcommissionerskarachiبلدیہ عظمیٰ کراچی پانچوں ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز اور کنٹونمنٹ اداروں سمیت تمام متعلقہ اداروں نے کراچی میں متوقع بارشوں کے نقصانات سے بچنے اور اس موقع پر شہریوں کی ہرممکنہ مدد کر نے اور شہری زندگی کوبارش سے پیدا ہونے والی دشواریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے انتظاما ت مکمل کر لئے ہیں، کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی صدارت میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں بتایا گیا کہ تمام بلدیاتی اور انتظامی اداروں نے بارشوں اور سیلاب سے بچاﺅ کے ہنگامی منصوبے تیار کر لئے ہیں، اجلا س میں بلدیاتی اداروں کی جانب سے تیار کردہ ہنگامی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میونسپل کمشنر ،تمام ڈپٹی کمشنرز اور تمام اضلاع کی ڈی ایم سیز کے ایڈمنسٹریڑز اور کنٹونمنٹ اداروں کے افسران نے ہنگامی منصوبوں کی تفصیلات سے اجلا س کو آگاہ کیا اجلاس کو بتا یا گیا کہ برساتی نالوں کی صفائی کا کام مکمل کرلیا گیاہے۔

بارشوں کی صورت میں شہر میں بارش کے پانی کی نکاسی کے ہر ممکنہ انتظاما ت کر لئے گئے ہیں۔ بلدیاتی افسران نے اجلاس کو یقین دلایا کہ جن سڑکو ں پر بارش کا پانی عمومی طور پر جمع ہونے کی شکایت ہے ان سڑکوں پر پانی کی نکاسی کے لئے خصو صی انتظامات کئے جا رہے ہیںاور عملہ متعین کیا جا رہا ہے۔ ان مقامات پر پانی کی نکاسی کے لئے پمپس بھی نصب کئے جائیں گے۔کمشنر نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنا یا جائے کہ شہر میں سڑکو ں پر کوئی مین ہول نہ کھلا ہو۔ اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ایسے تمام کھلے مین ہو ل فوری طور پر بند کر نے اور ان پر کور نصب کر نے کے اقدامات کرے گا۔ اس سلسلہ میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے اضلاع میںان انتظاما ت کی نگرانی کر یں گے ۔ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ تمام انتظامی اور بلدیاتی ادارے پنجاب میں بارش وے پیدا ہونے والی صورتحال کو مد نظر رکھیں اور ہر قسم کے چیلنج پر قابو پانے کے لئے تیار رہیں،کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے اس سلسلہ میں خصوصی ہدایات جاری کی ہیں ان کی واضح ہدایت ہے کہ بارشوں کے نقصانات اوار دشواری سے بچنے کے انتظامات موثر ہونے چاہئیں ۔کمشنر نے کہا کہ اس سلسلہ میں لا پرواہی قطعی نظر انداز نہیں کی جائے گی۔

کمشنر نے کہا کہ متعلقہ بلدیاتی ادارے بارشوں کی دشواری سے بچنے کے لئے ا پنے انتظامات کا مسلسل معائنہ کر تے رہیں ان کا جائزہ لیتے رہیںاور انتظاما ت میں خامیوں کو دور کریں اور ہر سطح کے عملہ کو الرٹ رکھیں۔ اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ بارشوں کی صورت میںلو گوں کو تکلیف اور دشواری کا سامنا نہ کر نا پڑاجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ جن نشیبی علاقوں کے مکینوں کو بارشوں اور سیلاب کے خطرات ہیں ان کی منتقلی کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ بارش اور سیلاب سے متاثر ہونے کہ صورت میں بحالی کے کام نگرانی متعلقہ ضلعی انتظامیہ کر ے گی سوشل ویلفیر ڈپارٹمنٹ اور چیمبر آف کامرس کی مدد اور تعاون بھی حا صل کیا جائے گا۔ اجلا س میں حکومت سندھ کی ہدایت کے مطابق ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹیاں قائم کر دی گئیں۔ فیصلہ کیا گیا کہ متعلقہ ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کا سربراہ ہو گا۔کمیٹی میںبلدیہ عظمیٰ ، متعلقہ ڈی ایم سی ، کنٹونمنٹ بورڈ ،سو شل ویلفئر ڈپارٹمنٹ کے متعلقہ افسران شامل ہوں گے۔ جبکہ خصوصی طور پر کمیٹی میں چیمبر آف کامرس کوبھی شامل کیا گیا ہے جو ہنگامی صورت میں کمیٹی کی معاونت کریں گے۔

کمشنر نے کہا ریسکیو1299 کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ بارشوں اور سیلاب کی صورت میں ریسکیو 1299 متعلقہ اداروں اور بلدیاتی اداروں کو ر رابطہ اور تعاون کے سلسلہ میں ان کی ہر ممکنہ فور ی مدد فراہم کر ے گا، علاوہ ازیںشہریوںکی مدد اور رہنمائی کرے گا۔کمشنر کراچی کنٹرول روم میں ایمر جنسی سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔ شہریوں کو چاہیئے کہ کسی بھی مدد اور رہنمائی کے لئے کمشنر کراچی کنٹرول روم 02199203443پر رابطہ کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ڈی آئی جی سی آئی اے کو ایڈیشنل آئی جی کا اضافی چارج مل گیا

کراچی، ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے اور 14 روز کےلئے قرنطینہ میں چلے جانے...

اسٹیل ٹائون میں پولیس کا قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی 10 گرفتار

کراچی، پولیس اسٹیل ٹائون میں قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈائون،10 افراد گردفتار،، پولیس کے مطابق گرفتار کرئے گئے افراد غیر...

ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کو کورونا ہوگیا

کراچی، ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی کورونا رپورٹ مثبت آگئی، پولیس زرائع کے مطابق غلام نبی میمن نے جمعہ...

ربیع الاول کے جلوس کو مکمل سیکورٹی دینگے، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ کے زیر صدارت ربیع الاول کے جلوس کی سیکورٹی کے حوالے سے اجلاس، علما کرام کی شرکت، مراد...