Thursday, October 22, 2020
Home Trending سندھ بھرمیں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی

سندھ بھرمیں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی

Rain in Karachiکراچی، کراچی سمیت سندھ بھرمیں حکومت نے صوبے بھر میں رین ایمرجسنی نافذ کر دی۔ صوبائی وزیر ریونیو و بحالی مخدوم جمیل زماں کی زیر صدارت محکمہ ریونیو اور ریلیف کا اجلاس میں رین ایمرجسنی ڈیکلئر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مخدوم جمیل زماں کا کہنا تھا کہ بارہ ستمبر تک سندھ میں درمیانے درجے کا سیلاب داخل ہوگا۔ سندھ کے تین شہروں کیلئے فوکل پرسن تعینات کردئے گئے ہیں۔ کراچی میں مظفر شجرہ، حیدرآباد میں تاج حیدر اور سکھرمیں ریلیف کمشنر فوکل پرسن ہونگے۔

سندھ میں انتہائی شدید بارشوں سے بچنے کیلئے ایمرجنسی سینٹر بنا دیا گیاہے۔ جبکہ روزانہ کی بنیاد پر برسات اور سیلاب کا جائزہ لیا جائے گا۔ تینوں شہریوں کی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ادھر سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعلیٰ سے ایک اہم اجلاس میں کہا ہے کہ ممکنہ بارشوں کے سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ خود بلاول ہاﺅس میں بیٹھ کر سیلاب سے متعلق تمام انتظامات کو خود مانیٹرنگ کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

غیر قانونی بھرتیاں, سندھ کے کئی افسران نیب کے شکنجے میں

کراچی: قومی احتساب بیورو نے سندھ کے اداروں میں غیر قانونی طور پر بھرتی کیے گئے17 گریڈ کے درجنوں افسران کے گرد...

مسکن چورنگی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج

مسکن چورنگی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی

عیسیٰ نگری میں پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج

عیسیٰ نگری میں پانی کی عدم فراہمی پر احتجاجاہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک ٹریفک کے لیے بندی کر دی

مختلف علاقوں میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارروائیاں,5 ملزمان گرفتار

کراچی:مختلف علاقوں میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارروائیاں,5 ملزمان گرفتار،اے سی ایل سی کے مطابق ناظم آباد، بلدیہ سائٹ اور کورنگی...