چنگچی رکشہ 4 سواریوں تک محدود، ایکسائز ڈپارٹمنٹ میں رجسٹرڈ کروانا لازمی

Raksha 18-12-2018کراچی، سندھ حکومت نے چنگچی رکشے کو 4 سواریوں تک محدود کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔ چنگچی رکشے میں چار سواریاںمحدود جب کہ کرایوں میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔وزیرٹراسپورٹ کے مطابق چنگچی رکشے میں 6 کلو میٹر سفر کرنے پر کرایہ 10 روپے ہوگا جب کہ اس سے زائد سفر کرنے پر 15 روپے کرایہ ہوکردیاگیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے ہےکہ احکامات کی خلاف ورزی پر چنگچی رکشوں کے خلاف ضابطہ فوجدرای کے تحت مقدمات درج ہوں گے جس کی ذمہ داری ٹریفک پولیس کی ہوگی۔علاوہ ازیں سندھ حکومت نے چنگچی رکشے کو ایکسائز ڈپارٹمنٹ میں رجسٹرڈ کروا کے نمبر پلیٹ لینا لازمی قرار دے دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top