بدھ, فروری 8, 2023
spot_imgspot_imgspot_img
Homeکھیلایشیا کپ پاکستان کے بجائے کسی اور مقام پر نہیں ہوسکتا، رمیز...

ایشیا کپ پاکستان کے بجائے کسی اور مقام پر نہیں ہوسکتا، رمیز راجا

میڈیا سے گفتگو کے دوران رمیز راجا سے سوال کیا گیا کہ ایشیا کپ میں اگر بھارت کی ٹیم نہیں آتی ہے تو سری لنکا اور بنگلہ دیش کے ساتھ پاکستان میزبانی کرسکتا ہے تو رمیز راجا نے کہا کہ کیوں نہیں کرسکتے، ہم تو حاضر ہیں اور یہ ہمارا حق ہے، ایک چیز ہمیں ملی ہے اور یہ ہمارا حق ہے۔رمیز راجا کا کہنا تھا کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی)نے ہمیں میزبانی کے لیے ایشیا کپ دیا، اس کے بعد بھارت کہتا ہے ہم نہیں آئیں گے تو میں مان سکتا ہوں کہ ان کو ایک سیاسی مسئلہ ہے تو نہیں آئیں مگر ایشیا کپ ہمارے سے لے کر غیرجانب مقام پر ہو یہ نہیں ہونے والا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد جو بھی کریں گے اور حکمت عملی ہوگی وہ اپنے حساب سے کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان 2023 میں 50 اوور کے ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کرے گا جس کے بعد بھارت میں ورلڈ کپ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code