Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے فرزندان پاکستان کی نوتشکیل کابینہ کااعلان کردیاگیا

فرزندان پاکستان کی نوتشکیل کابینہ کااعلان کردیاگیا

flag-aکراچی مثبت اندازِ فکر اور تعمیری رجحانات کے حامل فعال، محب وطن نوجوانوں کا متحرک علمی، ادبی، سماجی، ثقافتی وغیر سیاسی ادارہ فرزندان پاکستان جو گذشتہ ۱۹سال سے ملک بھر میں بالعموم اور کراچی میں بالخصوص نسل نو کو نظریہ پاکستان سے روشناس کرانے، قائدین تحریکِ پاکستان و زعمائے تعمیر پاکستان کے کارہائے نمایاں سے آگہی فراہم کرکے عملی زندگیوں میں فرمودات و عمل سے استفادے کی ترغیب دینے کا فریضہ بطریق احسن جاری رکھے ہوئے ہے، کا خصوصی اجلاس مقامی ہوٹل میںگذشتہ روز منعقد ہوا۔ صدارت تنظیم کے مرکزی چیئرمین رانا اشفاق رسول خاں نے کی۔ اجلاس میں سال 2016-17 کیلئے فرزندانِ پاکستان کی نو تشکیل کابینہ کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق فرزانہ خان (چیئرپرسن شعبہ خواتین)، کمال ندیم (صدر)، عبدالوحید رزاق (کوآرڈینیٹر)، قاری محمد ادریس خان (سینئر نائب صدر)، معین الدین چشتی، مریم شعیب (نائب صدور)، ظہیراحمد تبسم(سیکریٹری جنرل)، عائشہ اشفاق، نوید رزاق (جوائنٹ سیکریٹریز)، رانا محمد صادق (سیکریٹری مالیات)، ناصر حسین خاں(سیکریٹری اطلاعات)، لیاقت علی ایڈووکیٹ (لیگل ایڈوائزر) کے علاوہ مرزا مبین بیگ، اُمیمہ اشفاق، ایرج سحر، آئلہ تبسم، قاری عبدالرحمن، رانا محمد اصغر، محمد عظیم قریشی، محمد سمیداشفاق بحیثیت اراکین مجلس عاملہ منتخب قرار پائے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی چیئرمین رانا اشفاق رسول خاں نے کہا کہ نسلِ نو میں جذبہ حب الوطنی کا فروغ ہماری کاشوں کا منبع ہے۔ فرزندانِ پاکستان صوبائی، علاقائی، لسانی ، مذہبی وفرقہ وارانہ تعصبات کو بالائے طاق رکھ کر نوجوانوں کو بطورِ خاص اور پوری قوم کو بالعموم سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے متحد و منظم کرنے اور انہیں اتحاد و اتفاق کی لڑی میں پرو کر سیسہ پلائی دیوار بنانے کے لئے کوشاں ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...