Wednesday, October 21, 2020
Home Trending رنچھوڑ لائن میں دستی بم حملے میں بچوں سمیت 12 افراد زخمی

رنچھوڑ لائن میں دستی بم حملے میں بچوں سمیت 12 افراد زخمی

Ranger raid at mqm gm unitرنچھوڑ لائن میں دستی بم حملے میں بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے رنچھوڑ لائن میں دستی بم حملے میں بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق منگل کو نامعلوم ملزمان نے سالار کمپاﺅنڈ پر دستی بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی۔ عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم افراد نے سالار کمپاﺅنڈ پر دستی بم پھینکا۔ حادثے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا جبکہ تحقیقاتی ٹیموں نے بھی جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شیریں جناح کالونی دھماکے میں ایک کلو بارود استعمال ہوا

کراچی، شیریں جناح کالونی بم دھماکے کے حوالے سے سی تی ڈی انچارج راجہ عمرخطاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا...

سندھ پولیس اچھا کرے یا برا، صوبائی حکومت ذمہ دار ہے، گورنر

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پولیس افسران کی چھٹیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ پولیس اچھا کرے یا...

بچوں سے زیادتی، زیڈ ٹی کا ہدایت کارعظیم احمد سے معاہدہ

کراچی ، سائن انٹر ٹیمنٹ اور زیڈ ۔ٹی (کامران شریف)کا اپنی نئی ڈرامہ سیریلز ،سٹ کام ، ٹیلی فلمز کے لےے ڈرامہ...

سندھ حکومت کا پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی...