رینجرز کی کارروائی ،سائبر کرائم میں ملوث 10 رکنی گروہ گرفتار

crime-1کراچی، رینجرز نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے سائبر کرائم میں ملوث 10 رکنی گروہ گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ رینجرز کاکہناتھاکہ شہری کی شکایت پر کراچی کے علاقے کورنگی، گلشن اقبال اور سرجانی میں کارروائی کی گئی۔ جس کے نتیجے میں شہریوں کو جھانسا دے کر رقم بٹورنے والا 10 رکنی گروہ پکڑا گیا۔ترجمان کے مطابق شہری نے گاڑیاں خریدنے کیلئے 11 لاکھ روپے آن لائن گروہ کو اداکئے تاہم رقم کی ادائیگی کے بعد ملزم فون بند کر کے روپوش ہوگئے تھے۔ترجمان رینجرز کے مطابق فون نمبرز اور انٹیلی جنس معلومات کے ذریعے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top