Wednesday, November 25, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

عذرا پیچوہونے مساجد بند کرنے کی تجویز دیدی

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے مساجد بند کرنے کی تجویز دے دی،سندھ بھر میں کورونا کے بڑھتے...

طارق روڈپر شاپنگ مال،لیاقت آباد انڈرگرائونڈ مارکیٹ سیل

6 بجے کاروبار بند نہ کرنے پر انتظامیہ حرکت میں آگئی، طارق روڈ پر واقع شاپنگ مال اور...

ناردرن بائی پاس کے اطراف باڑ لگانے کی تجویز

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے ناردرن بائی پاس کے دونوں اطراف باڑ لگانے کےلئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی...

شہر میں بیریئرز کیخلاف رینجرز کا کریک ڈاؤن شروع

rangers barriers1کراچی، شہر میں بیریئرز کیخلاف رینجرز کا کریک ڈاؤن شروع ہو گیا، سابق صدرپرویز مشرف کی رہائش گاہ سمیت شہر مختلف مقامات سے رکاوٹیں ہٹادی گئی، کمشنر کراچی نے کہا ہے کہ کراچی کی سڑکوں پر لگے بیریئرز ہٹانے سے سکیورٹی کے چیلنجز میں اضافہ ہوگا۔ رینجرز نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پرویز مشرف کی رہائش گاہ کے اطراف رکاوٹیں ہٹادی۔ ہیوی لفٹر کے ذریعے بلاک اور کنٹینر کو ہٹایا گیا، جس کے بعد تمام گلیاں کھول دی گئیں۔ رینجرز نے جمشید روڈ کے اطراف لگائے گئے بیریئرز بھی ہٹادیئے ہیں۔ رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ بیریئرز اور رکاوٹوں کے باعث شہریوں اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔واضح رہے ڈی جی رینجرز سندھ نے شہریوں کو باہترگھنٹوں کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ جس کے خاتمے کے بعدرینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں لگے بیریئرز کیخلاف کارروائی شروع کردی ہے۔دوسری جانب کراچی میں کورنگی ایسوسی ایشن برائے تجارت و صنعت میں خطاب کرتے ہوئے شعیب احمد صدیقی کا کہنا تھا کہ شہر کی سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم سپریم کورٹ نے دیا ہے۔ اس حوالے سے سندھ ہائیکورٹ میں دو مرتبہ پیش ہوکر موقف بیان کیا جاچکا ہے۔ کمشنر کراچی نے کہا کہ بیریئرز ہٹانے سے سکیورٹی کے چیلنجز بڑھ جائیں گے اس حوالے سے سکیورٹی اداروں کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ کراچی شہر میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہورہی ہے۔

Open chat