Friday, October 23, 2020
Home Trending نائن زیرو سے گرفتار افراد میں سانحہ بلدیہ اور بارہ مئی کے...

نائن زیرو سے گرفتار افراد میں سانحہ بلدیہ اور بارہ مئی کے ملزمان شامل،رینجرز

Rangers operationکراچی،رینجزر کے نائن زیرو میں آپریشن کے دوران مجموعی طور پر تئیس افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ تراسی مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جن کی پروفائلنگ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار شدگان میں سانحہ بارہ مئی اور سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے چار ملزمان بھی شامل ہیں۔کراچی میں رینجزر کے آپریشن کے دوران جن افراد کو گرفتار کیا گیا ان میں اے ون کیٹیگری میں فرحان شبیر عرف ملا، عامر علی عرف سر پھٹا، فیصل عرف موٹا، عبید کے ٹو اور نادر شاہ ولد منور شاہ شامل ہیں۔سیکورٹی ذرائع ان میں سے عبید کے ٹو کی گرفتاری کو انتہائی اہم قرار دے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عبید کے ٹو ٹارگٹ کلرز کو بیرون ملک بھجوانے اور کراچی میں ان کی مانیٹرنگ کا ذمہ دار ہے اور اس کا نام ایک سو تیرہ جے آئی ٹی میں شامل ہے۔اے کیٹیگری کے سات ملزمان میں نعمان، ندیم احمد، امیتاز حسین، محمد جاوید، کاظم رضا، عامر خان ولد معین خان اور شہزاد انصاری شامل ہیں۔ شہزاد انصاری کو اس وقت اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا جب رینجرز آپریشن کے بعد واپس جا رہے تھے اور شبہ ہے کہ متحدہ کے کارکن وقاص کو گولی مارنے والا شخص وہی ہو سکتا ہے۔ جن ملزمان کو بی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے ان میں سید حسیب، محمد عابد، محمد زبیر، محمود حسین، ساجد علی، فیضان، وجیہہ الرحمان، آصف، سید ممتاز حسین، شکیل اور نعمان شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق گرفتار شدگان میں ایک سانحہ بارہ مئی اور تین سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں ملوث ہیں۔ تراسی دیگر مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے کر ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق سیکورٹی حکام نے وزیراعظم نواز شریف کو آپریشن میں گرفتار ہونے والے افراد، اسلحہ اور حاصل شدہ معلومات پر بریفنگ دے دی ہے۔ جبکہ امکان ہے ملزمان اور اسلحہ کو صبح میڈیا کے سامنے پیش کر دیا جائےگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...