کراچی: رینجرز کی جانب سے لیاقت آباد کے ایف سی ایریا بلاک 1 میں جاری سرچ آپریشن مکمل ہوگیا۔ تلاشی کی کارروائی کے دوران رینجرز نے 7 ملزمان کو گرفتار کیا۔ آپریشن تین گھنٹے جاری رہا۔ اس دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی۔ کسی بھی شخص کو علاقے میں داخل یا باہر جانے کی اجازت نہیں تھی۔