Tuesday, October 20, 2020
Home Trending ایم کیوایم کے 32 کارکن 90 روز کے لیے رینجرز کے حوالے

ایم کیوایم کے 32 کارکن 90 روز کے لیے رینجرز کے حوالے

rangers-mqm_terrorists1ایم کیوایم کے 32 کارکن 90 روز کے لیے رینجرز کے حوالےکراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیوایم کے 32 کارکنان کو 90 روز کے لیے رینجرز کے حوالے کردیا ہے۔ رینجرز کی جانب 58 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا ۔ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار 32 کارکنوں کو رینجرز نے آنکھوں پر پٹیاں اور ہاتھوں میں ہتھکڑیاں لگا کر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت میں پیش کئے جانے والے ملزمان میں جیو نیوز کے صحافی ولی خان بابر قتل کیس کے مجرم فیصل موٹا اور عبید کے ٹو سمیت دیگر شامل ہیں ۔ ملزمان پر دہشتگردی، غیرقانونی اسلحہ اور دھماکاخیز مواد رکھنے کے مقدمات ہیں۔ عدالت نے اسلحہ اور بارودی مواد رکھنے کے الزام میں 25 مارچ تک فیصل موٹا،نادر شاہ ،عامر علی اور شبیر سمیت 9ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے جبکہ انسداد دہشت گردی عدالت نے دیگر 26 ملزمان کو تحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت 90 روز کے لئے رینجرز کی تحویل میں دے دیا جس کے بعد انہیں ہتھکڑیاں لگا کر ہی واپس لے جایا گیا۔واضح رہے کہ 11 مارچ کو رینجرز نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپہ مار کر پارٹی رہنما عامر خان سمیت متعدد افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شیریں جناح کالونی کےقریب مسافربس میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

کراچی: شیریں جناح کالونی کےقریب مسافربس میں دھماکا، متعدد افراد زخمی پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طور پر طلب...

سندھ کی مختف مارکیٹوں سے 955 کورونا کیسز رپورٹ

محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران مارکیٹوں، دفاتر، ہوٹلوں اور ڈینگی و پولیو کے رضاکاروں سمیت 2087 افراد...

سندھ حکومت کا کیپٹن صفدر کے واقعے پر وزارتی کمیٹی بنانے کا اعلان،

سندھ حکومت کا کیپٹن صفدر کے واقعے پر وزارتی کمیٹی بنانے کا اعلان،مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ 3...

یہ کراچی کی تاریخ کاسب سےبڑاجلسہ تھا،مرادعلی شاہ

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ کہ یہ کراچی کی تاریخ کاسب سےبڑاجلسہ تھا،جلسے کے بارے...