کراچی میں دہشت گردی کی وارداتوں کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں بھی تیز ہوگئی ہیں۔ پولیس اور رینجرز نے ٹارگٹڈ کارروائیاں میں دوسو سے زائد افراد کو حراست میں لیا۔ گرفتار افراد میں ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خور بھی شامل ہیں۔کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کا سرچ آپریشن آج بھی جاری رہا۔ شیریں جناح کالونی،زمان ٹاؤن ،گلشن اقبال، مدینہ کالونی، پرانی سبزی منڈی، عیسی نگری اور پی آئی بی کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ جس میں ستر سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا۔دوسری جانب رینجرز نے خمیسوگوٹھ، گلشن اقبال، شاہ فیصل کالونی ،نارتھ ناظم آباد اور اورنگی ٹاؤن میں سرچ آپریشن کیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق اٹہتر افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ گرفتار ملزمان میں دہشتگرد، ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خور بھی شامل ہیں۔ادھر نیو کراچی خمیسو گوٹھ میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کیا۔ کارروائی میں انیس افراد کے قتل میں ملوث عالم عرف گنجاسمیت پانچ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا گیا۔سانحہ صفورا کے بعد رینجرز کا کریک ڈاؤن جاری،،، ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے اٹھہتر ملزمان گرفتار کر