Sunday, November 1, 2020
Home خاص خبریں سندھ حکومت گزشتہ پانچ سال کے اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے کی تجویز

گزشتہ پانچ سال کے اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے کی تجویز

rangersکراچی: ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل بلال اکبر نے کراچی میں امن کے لیے 5 برسوں میں جاری کیے گئے تمام اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے کی تجویز دے دی۔ کراچی میں سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس ہوا جس کی سربراہی سینیٹرنسرین جلیل نے کی، اجلاس میں سینیٹر ستارا ایاز، سحرکامران، صائمہ وحید اور جہانزیب جمالدینی کے علاوہ آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی، ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر اور صوبائی سیکرٹری داخلہ بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران کراچی میں امن و امان کی صورت حال کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں کہا گیا کہ کراچی میں 4 ہزار مدارس ہیں، جن میں سے چند مدارس طلبہ کو دہشت گردی کی تربیت دے رہے ہیں،اسکولوں اور مدارس سے غائب ہونے والے بچوں کو دہشت گردی کی تربیت دی جاتی ہے۔ اس موقع پر ڈی جی رینجرز سندھ نے کہا کہ کراچی میں امن کے لئے اسلحہ لائنسز کی جانچ پڑتال بہت ضروری ہے، حکومت ضروری سمجھے تو گزشتہ 5 برسوں میں جاری کئے گئے تمام اسلحہ لائسنس منسوخ کردیئے جائیں۔ اس کے علاوہ رینجرز کو اپنے طور پر کارروائی کا اختیار دیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...