Wednesday, October 21, 2020
Home Trending ایم کیو ایم کے دفترپر رینجرز کا چھاپہ، کئی افراد گرفتار

ایم کیو ایم کے دفترپر رینجرز کا چھاپہ، کئی افراد گرفتار

Rangersکراچی، متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رینجرز کی جانب سے کراچی میںاسکیم 33 میں ایم پی اے آفس پر چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے صدر، وزیر اعظم اور وزیر اعلی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ رینجرز حکام سے جواب طلب کیا جائے۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ رینجرز کے چھاپے کے وقت 500سے زائد کارکنان اجلاس میں موجود تھے، اجلاس میں شرکت کے لیئے آنیوالے صوبائی وزیر امور نوجوان فیصل سبزواری ، رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی اور اراکین کو چھاپے کے دوران دفتر کے اندر داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ٹارگٹڈ آپریشن کے نام پر ایم کیوایم کے کارکنان وذمہ داران کی بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کردیاگیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے رابطہ کمیٹی کے اراکین نے صدر ممنون حسین ، وزیرا عظم نواز شریف ،وفاقی وزیر داخلہ، گور نر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی وزیر ،اور رکن قومی اسمبلی کی موجودگی میں ایم کیو ایم کے عوامی رابطہ آفس پر چھاپے کا نوٹس لیا جائے اور رینجرز حکام سے جواب طلب کیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

مسکن چورنگی دھماکے سے متاثرہ عمارت کو گرانے کا فیصلہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے مسکن چورنگی پر دھماکے سے متاثرہ عمارت کو مخدوش قرار دے دیا، ایس بی سی اے...

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل پی آئی اے کی پرواز308 کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے، ان کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی...

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق

گلشن اقبال میں واقع ایک رہائشی عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 27 زخمی ہوگئے۔

اے این ایف کا چھاپہ، میوہ شاہ قبرستان سے 17 کلو چرس برآمد

کراچی، اینٹی نارکوٹکس فورس کی شیرشاہ کے علاقے میوہ شاہ قبرستان میں کارروائی، 17 کلو چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار، اے این...