رینجرز اور پولیس کی پرانی سبزی منڈی مشترکہ کارروائی، لیاری گینگ وار کارندہ محمد وسیم عرف بھایا گرفتار، ترجمان ریجرز کے مطابق کارروائی انٹیلی جنس کی خفیہ اطلاع پر کی گئی، ملزم نے 7 دسمبر کو بہادرآباد میں بلڈرز کو 50 لاکھ روپے کی بھتے کی پرچی دی تھی رقم نہ دینے پر قتل کی دھمکی دی گئی، ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے شناخت کرلیا گیا تھا، ملزم بدنام زمانہ منشیات فروش استاد احمد علی مگسی کا دست راست بھی ہے