گلبرگ میں دہشت کی علامت ریڈ کار ڈکیت گروپ گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرکے ملزم سہیل بنگالی اور عبدالغفورعرف ننھا کو گرفتار کرلیا، ترجمان کا مزید کہنا تھا تھا کہ چند روز سے ریڈ کار میں سوارملزمان شہریوں کو گن پوائنٹ پر نقدی اور موبائل سے محروم کررہے تھے، سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو کے بعد ہی ملزمان کی گرفتار کےلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں، گرفتار ملزمان کے ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں