Saturday, October 24, 2020
Home خاص خبریں حادثات و جرائم ٹارگٹ کلنگ میں اچانک اضافہ، پولیس و رینجرز کے چھاپے، 40 ملزمان...

ٹارگٹ کلنگ میں اچانک اضافہ، پولیس و رینجرز کے چھاپے، 40 ملزمان دھر لیے

karachi-rangers-21کراچی: شہر میں گزشتہ چند روز میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ایک مرتبہ پھر تیزی آنے کے بعد رینجرز اور پولیس نے بھی کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے 40 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ رینجرز نے رات گئے سے صبح تک بھنگوریہ گوٹھ، یاسین آباد، رحمت کالونی، محمدی کالونی اور اختر کالونی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا، گھر گھر تلاشی کے دوران 24 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ رینجرز نے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر پرانی سبزی منڈی میں بھی کارروائی کی اور 14 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ دوسری جانب پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے صدر میں ایمپریس مارکیٹ کے قریب واقع اقبال پلازہ کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی لی۔ کارروائی کے دوران 4مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر سی ٹی ڈی سیل منتقل کردیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی علی رضا کا کہنا ہے کہ صدر سے حراست میں لئے گئے ملزمان حال ہی میں اس علاقے میں رہنے آئے تھے۔ حراست میں لیے گئے افراد سے ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے حوالے سے تحقیقات کی جائے گی۔ واضح رہے کہ کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کو 2 برس مکمل ہونے پر رینجرز اور پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے شہر میں جرائم پر 70 فیصد تک قابو پالیا ہے تاہم اس کے بعد ایک مرتبہ پھر ٹارگٹ کلنگ شروع ہوگئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...

رینجرز کی کارروائی،2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی کارروائی 2 اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمجید اور...

ملازمت کی مستقلی، نرسوں کا دوسرے روز بھی مظاہرہ

کراچی، ملازمت کی مستقلی اور دیگر مطالبات کی منظوری کےلئے نرسوں کا پریس کے کلب کے باہر احتجاج کا دوسرا روز،...

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کو مل گئی

،کراچی، کرکٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کے حوالے، لاہور میں اسموگ...