Monday, October 26, 2020
Home Trending رینجرز کی کارروائیاں، متحدہ، حقیقی اور مذہبی جماعتوں کے 10 ملزمان گرفتار

رینجرز کی کارروائیاں، متحدہ، حقیقی اور مذہبی جماعتوں کے 10 ملزمان گرفتار

300895-policearrest-1415341433-562-640x480کراچی: رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 10 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلرز میں سے 3 کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے، 4 ٹارگٹ کلرز کا تعلق مذہبی جماعتوں سے اور باقی 3 ٹارگٹ کلرز کا تعلق ایم کیو ایم (حقیقی) سے ہے۔ ترجمان رینجرز کے جاری اعلامیے کے مطابق شاہ فیصل میں کی جانے والی کارروائی کے دوران ٹارگٹ کلر نبیل عرف شیری نے اہل کاروں پر فائرنگ کی جس سے رینجرز کا سپاہی طارق زخمی ہوگیا، رینجرز کی جوابی کارروائی میں شیری بھی زخمی ہوگیا اور اسے گرفتار کرلیا گیا۔ ٹارگٹ کلرز کو انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں پیش کیا جائے گا۔ ترجمان رینجرز نے کہا کہ عوام کے تعاون سے شہر کو ٹارگٹ کلرز اور سرپرستوں سے پاک کر دیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...