Tuesday, October 20, 2020
Home Trending رینجرز کا متحدہ ارکان اسمبلی کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرنے...

رینجرز کا متحدہ ارکان اسمبلی کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرنے کا دعویٰ

rangers arrested1کراچی: رینجرز نے ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی کے قتل میں ملوث 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ترجمان سندھ رینجرز کے جاری کردہ بیان کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے گلشن معمار میں مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار کیے گئے ٹارگٹ کلرز کی شناخت اکبرعرف کالا اور کونین حیدر کے نام سے ہوئی ہے اور ان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ ترجمان سند رینجرز کا کہنا ہے کہ اکبرحسین 12،کونین حیدر7 افرادکےقتل میں ملوث ہے، اکبر حسین عرف کالا ہی ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی رضا حیدر اور ساجد قریشی کے قتل میں ملوث ہے۔ یہی ملزمان 2013 کے عام انتخابات کے دوران عزیزآباد، ناظم آباد، مکا چوک اور یوسف پلازا میں ایم کیوایم کےانتخابی کیمپس پر حملے میں بھی ملوث ہیں، ملزمان کو انتخابی کیمپس پرحملے کی ہدایت ایم کیو ایم کی قیادت نے دی تھی، ایم کیو ایم نے اپنے الیکشن کیمپس پر حملے لوگوں کی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے کرائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

وزیر اعلیٰ نے زبردست قسم کی بیان بازی کی کی ہے، حلیم عادل شیخ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے زبردست قسم کی بیان بازی...

پاکستان تحریک انصاف کے وکلا کا کیپٹن صفدر کی ضمانت کا عدالتی حکم چیلنج کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے وکلا نے اعلان کرتے ہوئے کہا کیپٹین صفدر کی ضمانت کا عدالتی حکم چیلنج کریں گے ، ڈپٹی...

شیریں جناح کالونی مسافر بس میں دھماکہ، سیکورٹی اداروں نےعلاقے کو گھیر لیا

کراچی: شیریں جناح کالونی مسافر بس میں دھماکہ متعدد افراد زخمی، سیکورٹی اداروں نےعلاقے کو گھیر لیا، پولیس کے مطابق شیریں جناح...

شیریں جناح کالونی کےقریب مسافربس میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

کراچی: شیریں جناح کالونی کےقریب مسافربس میں دھماکا، متعدد افراد زخمی پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طور پر طلب...