Wednesday, October 21, 2020
Home خاص خبریں حادثات و جرائم منگھوپیر: رینجرز کے ہاتھوں اغوا برائے تاوان کا ملزم گرفتار، دھماکا خیز مواد...

منگھوپیر: رینجرز کے ہاتھوں اغوا برائے تاوان کا ملزم گرفتار، دھماکا خیز مواد برآمد

Rangersکراچی: رینجرز نے منگھوپیر میں کارروائی کرتے ہوئے بھتا اور اغوا برائے تاوان کا ملزم گرفتار کرلیا۔ سندھ رینجرزکے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رینجرزحکام نے منگھوپیرمیں کارروائی کرتے ہوئے سلیم احمد نامی ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔ رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم سلیم احمد نے 2008 میں 10 افراد کو تاوان کے لیے اغوا کیا، اس کے علاوہ ملزم نے 2013 اور 2014 میں 8 تاجروں سےبھتا وصول کیا، ملزم نے 2014 میں ناظم آباد میں 3 دکانیں اور پہلوان گوٹھ میں ایک مکان بھی زبردستی خالی کرایا۔ دوسری جانب پولیس نے بھی ملیر کے ملت ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2ملزمان گرفتار کرلیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

مسکن چورنگی دھماکہ، نجی اسپتال کے باہر زخمیوں کے لواحقین کا احتجاج،

کراچی: گلشن اقبال، مسکن چورنگی عمارت میں دھماکہ، نجی اسپتال کے باہر زخمیوں کے لواحقین کا احتجاج،اسپتال والے پہلے 50 ہزار مانگ...

گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار ہوگئ

کراچی: گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار ہوگئی، پولیس کے مطابق دھماکہ گیس لیکیج کا معلوم ہوتا...

دھماکہ کیسے ہوا؟ ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن نے دعویٰ کر دیا، آئی جی سندھ نے کی رپورٹ طلب

آئی جی سندھ مشتاق مہر نے دھماکے پر ایس ایس پی ایسٹ سے تفصیل طلب کرلی آئی جی سندھ نے کہا ہےکہ...

گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکہ

گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکہ،ریسکیو کے مطابق دھماکہ 2 منزلہ عمارت میں ہوا,دھماکے سے عمارت کا ایک حصہ گر گیا،متعدد...