Sunday, October 25, 2020
Home Trending شیریں جناح کالونی آپریشن: مزید 10 زیر حراست، گرفتار ملزمان کی تعداد 20 ہو...

شیریں جناح کالونی آپریشن: مزید 10 زیر حراست، گرفتار ملزمان کی تعداد 20 ہو گئی

rangers barriers1کراچی: شیریں جناح کالونی میں رینجرز نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے مزید 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق رینجرز کی بھاری نفری نے علی الصبح شیریں جناح کالونی کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا اور گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کیا گیا۔ رینجرز نے پہلے 10 ملزمان کو گرفتار کیا تھا اور گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر مزید 10 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے۔ کارروائی میں کالعدم تنظیم کے کارندوں سمیت کل 20 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جنہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق آپریشن محرم الحرام کے دوران ممکنہ دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے۔ آپریشن میں رینجرز کے کمانڈوز سمیت 500 اہل کاروں نے حصہ لیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...