Thursday, October 29, 2020
Home Trending سرفراز شاہ قتل کیس: رینجرز اہلکار کی سزائے موت کو عمرقید میں...

سرفراز شاہ قتل کیس: رینجرز اہلکار کی سزائے موت کو عمرقید میں تبدیل

supreme courtکراچی، سپریم کورٹ نے سرفراز شاہ قتل کیس کے مرکزی ملزم رینجرز اہلکار کی سزائے موت کو عمرقید میں تبدیل کردی۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس سرمد جلال عثمانی کی سربراہی میں عدالت عظمٰی کے 3 رکنی بینچ نے سرفراز شاہ قتل کیس میں سزا پانے والے رینجرزاہلکاروں کی جانب سے دائر اپیلوں کی سماعت کی۔ عدالت نے وکلاءکے حتمی دلائل سننے کے بعد سرفراز شاہ قتل میں سزا موت پانے والے رینجرزاہلکار شاہد ظفر کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل جبکہ دوسرے ملزم پارک کے چوکیدر افسر خان کو بری کرنے کا حکم دیا۔ اس کے علاوہ چار دیگر ملزمان کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے ان کی سزا برقرار رکھی ہے۔

واضح رہے کہ رینجرزاہلکار شاہد ظفر نے جون 2011 میں کراچی کے شہید بے نظیر بھٹو پارک میں فائرنگ کرکے سرفراز شاہ نامی نوجوان کو قتل کردیا تھا۔ ماتحت عدالت نے ایک اہلکار کو سزائے موت جبکہ دیگر ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی جسے سندھ ہائی کورٹ نے بھی سزاو¿ں کو برارقرا رکھا تھا تاہم بعد میں مقتول کے بھائی نے عدالت میں بیان دیا تھا کہ وہ گھریلو مسائل اوروالد کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث صلح کرچکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

عباسی اسپتال میں زیر علاج ملزم ڈاکٹر سے لوٹ مار میں ملوث نکلا

کراچی، پولیس مقابلے میں زخمی ملزم کاشف عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرسے لوٹ مار بھی ملوث نکلا، ملزم کاشف کا علاج کرنےوالے...

صحافی تنظیموں کا گستاخانہ خاکوں کے خلاف پریس کلب پرمظاہرہ

کراچی ، صحافی تنظیموں کی جانب سے پریس کلب پرگستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کے...

رینجرز کی کارروائی، گلزار ہجری سے قاتل گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی گلزار ہجری میں کارروائی، قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اسرار عرف...

نیب کا این آئی سی وی ڈی پر چھاپہ، سعید غنی کی شدید مذمت

کراچی ، وزیر تعلیم سعید غنی کی جانب سے نیب کے این آئی سی وی ڈی پر چھاپے کی شدید مذمت ،سعید...