Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں عدالت ڈاکٹرعاصم حسین مکمل صحتیاب ہیں، رینجرز نے عدالت میں رپورٹ جمع کرادی

ڈاکٹرعاصم حسین مکمل صحتیاب ہیں، رینجرز نے عدالت میں رپورٹ جمع کرادی

courts-strikeکراچی، رینجرز نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ہائرایجوکمیشن سندھ کے چیئرمین ڈاکٹر عاصم حسین کی صحت سے متعلق رپورٹ جمع کرادی ہے ۔جس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرعاصم صحت مند ہیں اور انہیں اسپتال میں داخل کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔جمعہ کورینجرز نے کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین کے چیک اپ کے بعد رپورٹ جمع کرا دی ہے، جس میں عدالت کو بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹرعاصم حسین کا طبی معائنہ ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر میڈیکل سروسز رینجرز نے ان کے ذاتی معالجوں کی موجودگی میں کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عاصم مکمل طور پر صحت مند ہیں اور ان کی شوگر نارمل ہے۔رینجرز کے لا افسرکے مطابق ڈاکٹر عاصم کو ایسا کوئی مرض نہیں کہ انہیں اسپتال منتقل کیا جائے جب کہ انہیں مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اورانہوں نے جو دوائیں مانگی ہیں انہیں فراہم کردی گئی ہیں اوران کی دیکھ بھال کے لئے ایک ڈاکٹر اور 2 نرسنگ اسٹاف 24 گھنٹے تعینات ہے۔ عدالت نے میڈیکل رپورٹ منظور کر لی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...