کراچی، رینجرز نے منگھوپیر میں سرکاری ہسپتال کا محاصرہ کرلیا۔ داخلی اورراستوں کو سیل کرکے تلاشی عمل شروع کردیا۔ اطلاعات کے مطابق رینجرز کی بھاری نفری نے ہسپتال کو گھیرے میں لے کر ہسپتال کے کمروں میں تلاشی شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق رینجرز کے اس آپریشن میں کمانڈوز بھی حصہ لے رہے ہیں، اطراف کے علاقے کو بھی گھیرے میں لے رکھا ہے۔