Thursday, October 29, 2020
Home Trending سیکیورٹی فورسزکی کارروائیوں میں 16ملزمان گرفتار

سیکیورٹی فورسزکی کارروائیوں میں 16ملزمان گرفتار

rangers-mqm_terrorists1کراچی ،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف کارروائیوں میں سولہ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ کارروائیوں میں غیرقانونی اسلحہ، مسروقہ موٹر سائیکلیں اور سو لیٹر شراب بھی برآمد ہوئی۔کراچی کے علاقے پرانا گولی مار میں فائرنگ سے عبدالغنی نامی شخص جاں بحق ہوگیا، جبکہ گلشن چورنگی کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔ سمن آباد میں اینٹی کار لفٹنگ سیل نے ایک ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم سے چھینی گئی کار اور اسلحہ برآمد ہوا۔ بھینس کالونی میں پولیس نے چھاپہ مار کر سو لیٹر شراب برآمد کرلی۔اس کے علاوہ بلوچ کالونی پولیس نے ایک ملزم کوگرفتار کیا۔ ویسٹ زون پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث تین ملزمان گرفتار کیے۔رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کیا۔ شاہ فیصل کالونی نمبر تین میں پولیس نے مختلف مقدمات میں مفرور ملزم نور محمد کو گرفتار کیا،جبکہ گلستان جوہر میں پولیس نے چھاپہ مار کر پانچ ملزمان کو گرفتار کیا، پولیس کے مطابوق ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئیں ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

امتیاز سپر اسٹور نے فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کر دیا

کراچی:فرانس میں نبی ﷺ کے گستاخانہ خاکے شائع ہونے پر کراچی کے سب سے بڑے سپر مارٹ امتیاز سپر اسٹور نے تمام...

کرونا وائرس کی وجہ سے 30 نئے اسکولوں کا افتتاح نہ ہوسکا, سعید غنی

کراچی: صوبہ سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے 30 نئے اسکولوں کا افتتاح...

بچوں تیار ہوجاو، خوشیاں پھر سے آنے والی ہیں، سعید غنی

کراچی: وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ بچوں تیارہو جاو خوشیاں پھر سے آنے والی ہیں، ان کا کہنا تھا...

کراچی ائیرپورٹ کا ایک رن وے بند کر دیا گیا

کراچی ائیر پورٹ رن وے کے ایک حصے کو ترقیاتی کام کے لیے بند کر دیا گیا،سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے...