Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں حادثات و جرائم رینجرز نے عید گاہ کے علاقے میں کارروائی کرکے 2 بھتہ خوروں...

رینجرز نے عید گاہ کے علاقے میں کارروائی کرکے 2 بھتہ خوروں کو پکڑ لیا

Rangersرینجرز نے عید گاہ سے 2 ملزمان اقبال اور محمد عمر کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ اور موبائل فون برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے، ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے بتایا جاتا ہے۔ ملزمان نے رنچھوڑ لائن کے ایک تاجر سے5 لاکھ روپے بھتہ مانگا تھا اور رقم نہ دینے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں تھیں، سی آئی ڈی انویسٹی گیشن کی ٹیم نے بھی ڈاکس کے علاقے کیماڑی مچھر کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ بھتہ خور ماجد اور وسیم کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سی آئی ڈی پولیس کے مطابق ملزمان نے ایک تاجر سے50 لاکھ روپے بھتہ مانگا تھا، مذکورہ گرفتار ملزمان کا تعلق بھی لیاری گینگ وار سے بتایا جاتا ہے، پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 110 چھاپوں اور2 پولیس مقابلوں میں54 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 19 پستول، 2 کلا شنکوف، 7 گرنیڈ برمد کر لیے۔

منگھو پیر پولیس نے7 ملزمان محمد عارف سر مستانی، گلاب، فاروق، مقبول احمد، فرید خان عرف راجو اور اسماعیل کو گرفتار کر کے 3 پستول، گولیاں اور4 موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں، ایس ایچ او غلام حسین کورائی نے ایکسپریس کو بتایا کہ گرفتار ملزمان عارف ، گلاب اور فاروق کا تعلق لیاری گینگ وار بابا لاڈلہ گروپ سے ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

مسکن چورنگی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج

مسکن چورنگی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی

عیسیٰ نگری میں پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج

عیسیٰ نگری میں پانی کی عدم فراہمی پر احتجاجاہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک ٹریفک کے لیے بندی کر دی

مختلف علاقوں میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارروائیاں,5 ملزمان گرفتار

کراچی:مختلف علاقوں میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارروائیاں,5 ملزمان گرفتار،اے سی ایل سی کے مطابق ناظم آباد، بلدیہ سائٹ اور کورنگی...

کراچی واقعے کے اصل کرداروں کے نام سے اب تک آگاہ نہیں کیا گیا, پرویز رشید

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے کمرے میں جبراً داخل ہونے کا حکم...