Monday, October 26, 2020
Home Trending شہر قائد میں جرائم کے مکمل خاتمہ تک آپریشن جاری رکھنے کا...

شہر قائد میں جرائم کے مکمل خاتمہ تک آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ

Rangers operationوزارت داخلہ کی سینٹ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جرائم کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہیگا۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران کرنل طاہر محمود کا کہنا تھا لیاری میں 2 نئے پولیس اسٹیشن بنارہے ہیں، نئے پولیس اسٹیشن دبئی چوک اورگل محمدلین میں بنائے جارہے ہیں۔ لیاری میں پولیس اسٹیشن کی تعداد اہلکاروں کی نفری بڑھانے سے جرائم میں کسی حد تک کمی واقع ہوگی۔
سینٹ کی قائمہ کمیٹی کو رینجرز کے کرنل طاہر محمود نے بریفنگ میں بتایا کہ ایم کیوایم کے 560 دہشتگرد، پیپلزپارٹی امن کمیٹی 539 دہشتگرد، عوامی نیشنل پارٹی کے 40دہشتگرد، کالعدم تحریک طالبان کے 60 جبکہ کالعدم لشکرجھنگوی، کالعدم سپاہ صحابہ، کلعدم سپاہ محمداور کلعدم تحریک جعفریہ سے تعلق رکھنے والے 352 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیاہے۔
کرنل طاہر محمود نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ کہ گرفتار دہشت گرد بھتہ خوری، اغواءبرائے تاوان، مخالف مسلک اورجماعتون کے افراد کی ٹارگٹ کلنک میں ملوث ہیں اور گرفتار افراد سے اسلحہ ، نقشے، اہم شخصیات کی ہٹ لسٹ سمیت بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...