Thursday, October 22, 2020
Home Trending کراچی آپریشن میں رینجرز کی چارہزار سے زائد کارروائیاں

کراچی آپریشن میں رینجرز کی چارہزار سے زائد کارروائیاں

Rangersشہرقائد میں گزشتہ ایک سال سے جاری آپریشن کے دوران رینجرز کی جانب سےاب تک 4147 چھاپوں کے دوران 7618 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔کراچی ٹارگٹڈ آپریشن ستمبر دو ہزار تیرہ سے جاری ہے۔ ٹارگٹڈ آپریشن میں رینجرز کا بھی اہم کردار رہا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ٹارگٹڈ آپریشن میں اب تک رینجرز کے 4147 چھاپوں کے دوران 7618 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے بعد 3481 ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ ان ملزمان میں 178 ٹارگٹ کلر ،230 بھتہ خور اور 35 اغواکار شامل ہیں۔
رینجرز کی کارروائیوں کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں242 جرائم پیشہ افراد مارے گئے ان میں کالعدم تنظیم کے کارندے بھی شامل ہیں۔ مختلف کارروائیوں میں 35 مغویوں کو بازیاب کروایا گیا۔ رینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائیوں میں 366183 مختلف اقسام کی گولیاں اور 6146 ہتھیار برآمد ہوئے۔ جن میں ایل ایم جیز،سنائپر رائفلز،یونی بیرل راکٹ،ہینڈ گرینڈ شامل ہیں۔ کراچی ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 18 رینجرز اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیاجبکہ 51 اہلکار زخمی ہوئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...