Saturday, October 24, 2020
Home Trending رینجرز سندھ کا ٹارگٹ کلر کی معلومات دینے پر 5 لاکھ روپے...

رینجرز سندھ کا ٹارگٹ کلر کی معلومات دینے پر 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان

Sindh Rangersرینجرسندھ نے ٹارگٹ کلرکے بارے میں معلومات دینے پرپانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا ہے، معلومات فراہم کرنے والے شہری کا نام اورشناخت ظاہر نہیں کی جائے گی۔ رینجرنے ٹارگٹڈ آپریشن کے سلسلے میں مزید اقدامات کی جانب پیش رفت شروع کردی ہے، رینجرسندھ نے ٹارگٹ کلرزکی گرفتاری کے لیے عام شہریوں سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے، رینجرنے ٹارگٹ کلر کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے شہری کے لیے پانچ لاکھ روپے کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔ پاکستا ن رینجرسندھ کے ترجمان کے مطابق کسی بھی ٹارگٹ کلرکی گرفتاری میں مدد کے لیے رینجرکی ہیلپ لائن ڈبل ون،، زیروون پرمعلومات فراہم کی جاسکتی ہے، رینجرزحکام کا کہنا ہے کہ معلومات فراہم کرنے والے شہری ٹارگٹ کلرکا نام اوراسکی موجودگی کے مقام سے رینجرسندھ کوآگاہ کریں۔ رینجرسندھ کے مطابق ٹارگٹ کلرکے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کا نام صیغہ رازمیں رکھا جائے گا اورشناخت ظاہر نہیں کی جائے گی۔ رینجرزکی جانب سے جرائم پیشہ عناصرکی بیخ کنی میں عام شہریوں سے مدد کی اپیل کی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ڈی آئی جی سی آئی اے کو ایڈیشنل آئی جی کا اضافی چارج مل گیا

کراچی، ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے اور 14 روز کےلئے قرنطینہ میں چلے جانے...

اسٹیل ٹائون میں پولیس کا قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی 10 گرفتار

کراچی، پولیس اسٹیل ٹائون میں قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈائون،10 افراد گردفتار،، پولیس کے مطابق گرفتار کرئے گئے افراد غیر...

ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کو کورونا ہوگیا

کراچی، ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی کورونا رپورٹ مثبت آگئی، پولیس زرائع کے مطابق غلام نبی میمن نے جمعہ...

ربیع الاول کے جلوس کو مکمل سیکورٹی دینگے، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ کے زیر صدارت ربیع الاول کے جلوس کی سیکورٹی کے حوالے سے اجلاس، علما کرام کی شرکت، مراد...