سندھ رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ کے دو کارندے گرفتار کرلئے، ترجمان رینجرز کے مطابق شاہ رخ عرف لیون اور وقار احمد درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھے، ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملزم وقار نشے کا عادی ہے، ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو لوٹنے, اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں