Saturday, November 28, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

لانڈھی، بھینسوں کے باڑوں میں آتشزدگی

لانڈھی نمبر 4 کے قریب مویشیوں کے 3 باڑوں میں آگ لگ گئی، 3 بھینسیں ہلاک، آگ بجھانے...

ڈیفنس پولیس مقابلہ، ملزمان کا کرمنل ریکارڈ جاری

ڈیفنس فیز 4 میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے کی تفصیلات پولیس حکام نے جاری کردیں۔ ڈیفنس مقابلہ...

رائو انوارکاکمیٹی کے سامنے پیشی سے انکار،گرفتاری کافیصلہ

rao anwarکراچی ایس ایس پی ملیر راؤ انوار بلاوے کے باوجود ڈی آئی جی ایسٹ کے دفتر نہ پہنچے، آج پھر طلب کرلیا گیا۔ نجی چینل کے مطابق ادھر رائو انوار اور ملوث اہلکاروں کی گرفتاری کا فیصلہ کر لیا گیا۔ انکاؤنٹر ٹیم کے تمام ممبرز روپوش ہوگئے۔راؤ انوار اپنے ہی محکمے کے خلاف ڈٹ گئے اور روپوشی اختیار کرلی۔ جعلی مقابلے کی تفتیشی ٹیم نے رابطے کی بہت کوشش کی لیکن راؤ انوار ہاتھ نہ آئے۔ ڈی آئی جی ایسٹ نے بلاوا بھیجا مگر راؤ انوار نے جواب دینے کی بھی زحمت نہ کی۔ دوسری طرف تحقیقاتی کمیٹی نے جعلی مقابلے کے شواہد ملنے پر راؤ انوار اور مقابلے میں ملوث تمام پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ڈسٹرکٹ ملیر میں تعینات راؤ انوار کے سولہ اہم دست راست عہدوں سے ہٹا دیئے گئے۔ ایس پی ڈاکٹرنجیب، ایس پی افتخار لودھی اور ایس پی سیف اللہ سمیت دو ڈی ایس پیز اور دس ایس ایچ اوز ہٹائے جانے والوں میں شامل ہیں۔ یہی نہیں ورثاء کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے رائو انوار اور تمام اہلکاروں کو نامزد کرنے اور تفتیش ایس پی انویسٹی گیشن عابد قائم خانی کے سپرد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ ادھر نقیب اللہ محسود کے اہل خانہ کی کراچی آمد کے حوالے سے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔

Open chat