Wednesday, October 28, 2020
Home Trending ایم کیوایم کے دو دہشت گرد احسن آباد سے گرفتار کئے گئے،راؤ...

ایم کیوایم کے دو دہشت گرد احسن آباد سے گرفتار کئے گئے،راؤ انوار

crime-1کراچی، احسن آباد سےدو دہشت گرد گرفتار ۔ تعلق ایم کیوایم سے بتایا جاتا ہے۔ ایس ایس پی راؤ انوار کا دعوا ہےکہ ملزمان کا رابطہ را سے ہے۔ جو طالبان سے بھی زیادہ خطرناک ہیں۔ راؤ انوار نے ایم کیو ایم پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نےکراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ہے یہ انکشاف کہ گزشتہ رات دو دہشتگردوں کو احسن آباد کے علاقے سے گرفتار کیا گیا جن کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے۔ گرفتارکئےگئےدونوں دہشت گرد سرکاری ملازم ہیں۔ جنہوں نے ہندوستان میں تربیت حاصل کی۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق ایم کیو ایم رہنما محمد انور اور ندیم نصرت نے لڑکوں کا رابطہ را سے کرایا۔ دونوں ملزمان بنکاک کے راستے بھارت جاتے تھے۔ ساتھ ہی جاوید لنگڑےکے بھائی جنید کو بھی گرفتارکیا گیا ہے۔ جاویدلنگڑے کو بھارتی شہریت دے دی گئی ہے۔راؤ انوار نے دعویٰ کیا کہ ایم کیو ایم کے ساٹھ سے ستر لڑکے را سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کرچکے ہیں۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین محمد انور اور ندیم نصرت کو ہدایات جاری کرتے تھے۔ ندیم نصرت اور محمد انورالطاف حسین سے ملنے والی ہدایات نائن زیرو پر دیتے ہیں۔ اس دوران ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...