Wednesday, October 28, 2020
Home کھیل وقاریونس کو اپنے مستقبل کافیصلہ خودکرنا چاہئے،راشد لطیف

وقاریونس کو اپنے مستقبل کافیصلہ خودکرنا چاہئے،راشد لطیف

rashid-latif1کراچی، سابق کپتان راشدلطیف کا کہنا ہے کہ بورڈ کے قدم اٹھانے سے پہلے ہیڈ کوچ وقار یونس کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کر لینا چاہئے۔ انہوں نے اپنی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا۔سابق کپتان راشد لطیف نے انٹرویو میں کہا کہ وقار یونس اپنے دور کے بہت بڑے کھلاڑی رہے ہیں، وہ پہلی بار کوچ نہیں بنے،لیکن انہوں نے سابقہ غلطیوں سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ انکا کہنا تھا کہ اس سے پہلے کہ کرکٹ بورڈ ان کے بارے میں کوئی قدم اٹھائے انہیں اپنے مستقبل کافیصلہ خود کر لینا چاہئے۔ وقار یونس فیصلے کھلاڑیوں پر تھوپ رہے ہیں،چونکہ ٹیم میں اکثریت نئے کھلاڑیوں کی ہے۔ وہ انہیں کچھ کہہ نہیں پاتے۔ سابق وکٹ کپیر کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کیخلاف تیسرے ون ڈے میں وکٹ کیپر سرفراز احمد کو ڈراپ کرنا مضحکہ خیز فیصلہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ سرفراز دباؤ میں اچھا کھیلنے والے بیٹسمین ہیں۔ وہ کل تک ہیرو تھے، مگرانہیں ڈراپ کرکے زیرو کردیا گیا، یہ فیصلہ سمجھ سے بالاتر اور بلا جواز ہے۔ سابق کپتان نے کہا کہ سرفراز نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں بھی شاندار بیٹنگ کی تھی۔ ورلڈ کپ کے ابتدائی میچز میں بھی انہیں ڈراپ کرنا غلط تھا۔اب وہ ٹیم کے نائب کپتان ہیں۔ انہیں باہر بٹھا کر یہ پیغام دیا گیاکہ کرکٹ بورڈ کو کسی بھی کھلاڑی پراعتماد نہیں ہے۔احمد شہزاد کے معاملے پر راشد لطیف نے کہا کہ انہیں ڈسپلن کے نام پر باہر کرنا کرکٹ بورڈ کی اپنی ناکامی ہے۔ انہیں ورلڈ کپ کے دوران ہی وطن واپس بھیج دیا جاتا،اس وقت غلطی پر پردہ ڈالنا ٹیم مینجمنٹ کی کمزوری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹاون، گھرمیں چھریوں کے وار سے ایک خاتون ومرد قتل، ریسکیو ذرائع

کراچی: سرجانی ٹاون سیکٹر 4 ڈی میں گھر میں چھریوں کے وار سے ایک خاتون و مرد قتل، ریسکیو کے مطابق دونوں...

کورونا کیسز میں اضافہ، کراچی میں متعدد سرکاری اسکول بند

کراچی :کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر ضلع ملیر کے متعدد سرکاری اسکول بند کردیئے گئے ہیں،ضلع ملیر کے 8 سرکاری...

کراچی میں آئندہ 4 روز کے دوران رات میں موسم سرد ہوسکتا ہے،محکمہ موسمیات

کراچی: محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں شہر میں موسم سرد ہونے کی نوید سنادی۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان خالد ملک کے مطابق...

تمام شہری گھر سے باہر نکلنے پر ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں( این سی او سی)

کراچی:: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گھروں سے باہر نکلنے پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔ این سی او...