Monday, January 25, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

ادارہ نورحق، سعید غنی کی سراج الحق سے ملاقات

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کی ادارہ نور حق آمد، امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات، ذرائع کے مطابق سعید غنی نے ملاقات میں...

سندھ حکومت کا شاپنگ مالز مالکان کےلئے بڑا فیصلہ

 سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، ہفتے بھر رات گئے تک تمام شاپنگ مالز کو کھلے رہنے کی اجازت، ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے...

مراد علی شاہ اور علی زیدی کے وزیراعظم کو خطوط

جمعہ کے روز کراچی انسفارمیشن پلان کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر علی زیدی کے مابین ہونےوالی تلخ کلامی...

شہر بھر میں 24 گھنٹے کےلئے سی این جی اسٹیشن کھل گئے

آٹھ دن کی بندش کے بعد سی این جی اسٹیشن اتوار کی صبح 8 بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک کھلے رہیں...

مستقبل میں اسلام دنیا کا سب سے بڑا مذہب ہوگا، راشد نسیم

rashid naseem1کراچی،          نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے کہا ہے کہ اسلام دنیا کا مستقبل ہے۔ نصف دہائی تک دنیا میں اسلام سب سے بڑا مذہب اور مسلمان سب سے بڑی قوم ہونگے۔ امریکہ و یورپ میں اسلام تیزی سے پھیل رہا ہے۔ کراچی سمیت ملک بھر میں نمازتراویخ میں نمازیوں خصوصا نوجوان نمازیوں کا اضافہ خوش آئند ہے۔

گلزارہجری اسکیم 33 میں جماعت اسلامی کے مقامی حلقہ کے زیر اہتمام منعقدہ نماز تراویخ کے ختم القران کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں 70 لاکھ سے زائدحفاظ کرام موجود ہیں۔ پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک میں کل آبادی کا بیشتر حصہ نوجوان ہے جبکہ جاپان ، امریکہ و دیگر یورپی ممالک میں ان کی آبادی کا بیشتر بوڑھوں پر مشتمل ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ ممالک میں ہم جنس پرستی سیمت دیگر کئی معاشرتی برائیاں عروج پر ہیں جن کی وجہ سے ان کا خاندانی نظام زوال پذیر ہے۔

راشد نسیم نے نماز تراویخ میں ختم القران کرنے والے حفاظ کرام قاری حبیب الرحمن ، حافظ رومان اور حافظ عبداللہ کو مبارکباد دیتے ہوئے ان میں تخائف تقسیم کئے ۔ تقریب میں جماعت اسلامی کے سابق ایم پی اے سندھ اسمبلی اور امیر ضلع شرقی یونس بارائی ، علاقہ سوسائٹیز کے امیر جمشیداور امیر حلقہ بھی موجود تھے ۔ ختم القران میں مستقل شریک ہونے والے کمسن بچوں اور بچیوں کو بھی خصوصی انعامات دیئے گئے ۔ تقریب کا اختتام راشد نسیم کی رقت آمیز دعا پر ہوا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Open chat