Tuesday, October 27, 2020
Home Trending ایڈمنسٹریٹر کراچی ریٹائرہونے کے باوجود عہدے پر براجمان

ایڈمنسٹریٹر کراچی ریٹائرہونے کے باوجود عہدے پر براجمان

 (Rauf Akhtarآغا خالد ) ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کے میٹرک کے تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ کے حوالے سے مدت ملازمت اکتوبر 2012 میں ختم ہو چکی ہے اس سلسلے میں ان کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے عدالت عالیہ میں 3مختلف درخواستوں کی مسلسل سماعتوں کے باوجود ہنوز یہ مسئلہ حل نہیں ہو سکا اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے 19گریڈ کے افسر ممتاز حیدر نے رﺅف اختر فاروقی کا میٹرک کا تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ بھی عدالت میں جمع کرا دیا ہے جس کی رو سے وہ دو سال قبل 25اکتوبر 2012کوریٹائر ہو چکے ہیں مگر اس کے باوجود وہ نہ صرف اس عہدے پر براجمان ہیں بلکہ وہ تمام مراعات بھی حاصل کر رہے ہیں جبکہ ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی رﺅف اختر فاروقی کا نقطہ نظر لینے کیلئے ان سے مسلسل ٹیلیفونک رابطہ کیا گیا ، ایس ایم ایس کئے گئے مگر ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا بعد ازاں ایس ایم ایس کے ذریعے ان کی جانب سے انگریزی میں پوچھا گیا ،”how is tehere pls” جس پر نمائندے نےاپنے تعارف کے ساتھ سوال بھی لکھ کر ایس ایم کر دیا، مگر پھر بھی جواب نہ آیا تو متعدد دیگر تفصیلی سوالات ایس ایم کئے گئے مگر ان کی جانب سے نہ تو فون اٹینڈ کیا گیا اور نہ ہی ایس ایم ایس کا جواب دیا گیا۔ تاہم اس سلسلے میں ان کے قریبی ذرائع نے کہا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر رﺅف اختر فاروقی ایک ذمہ دار افسر ہیں وہ کبھی جعل سازی نہیں کرسکتےخاص طور پر میٹرک کے سرٹیفکیٹ میں تبدیلی کر کے ایسا کرنا ان جیسے اچھی شہرت کے حامل افسر کیلئے اس لئے بھی ممکن نہیں کہ آج کل کے دور میں میٹرک کا سرٹیفکیٹ آسانی سے تصدیق کرایا جا سکتا ہےجبکہ بلدیہ کراچی کے ترجمان بشیر سدوزئی نے رابطہ کرنے پر کہا کہ وہ سخت بیمار ہیں اس لئے وہ کسی بھی سوال کا جواب دینے کی پوزیشن میں نہیں۔ ممتاز حیدر کی درخواست پر عدالت عالیہ میں رﺅف اختر فاروقی کی تنخواہ فوری طور پر روکنے کے احکامات جاری کئے گئے مگر فاروقی کی جانب سے دائر کی گئی جوابی درخواست پر عدالت نے تنخواہ اور مراعات بحال کر دیں اور اس سلسلے میں حتمی فیصلے تک انہیں عہدے سے نہ ہٹانے کا بھی حکم دیا تاہم گزشتہ چار مختلف تاریخوں پر سماعت نہ ہونے کی وجہ سے کئی ماہ سے یہ معاملہ مسلسل لٹکا ہوا ہے اور کراچی کے شہری اس کی سزا بھگت رہے ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...