Sunday, October 25, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت تجاوزات کیخلاف آپریشن دوبارہ شروع کیا جائے، ایڈمنسٹریٹر روئف اختر

تجاوزات کیخلاف آپریشن دوبارہ شروع کیا جائے، ایڈمنسٹریٹر روئف اختر

 Rauf Akhtarایڈمنسٹریٹر کراچی روئف اختر فاروقی نے محکمہ انسداد تجاوزات کو ہدایت کی ہے کہ ایسے تمام علاقوں میں دوبارہ آپریشن کیا جائے جن جگہوں پر تجاوزات سے خالی کرائے جانے والے علاقوں میں دوبارہ تجاوزات قائم ہورہی ہیں۔ انہوں نے محکمہ تجاوزات کے افسران کو ہدایت کی کہ محکمے کے افسران واہلکاروں پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی جائیں جو ان تمام علاقوں کا دورہ کریں جہاں پہلے آپریشن کیا جائے جا چکاہے تاکہ دوبارہ تجاوزات قائم نہ ہوں ایسی شکایت موصول ہوئی ہیں کہ خالی کرائے جانیوالی جگہوں پر دوبارہ تجاوزات قائم ہورہی ہیں لہٰذا ان کی روک تھام کیلئے فوری کارروائی کی جائے تاکہ ان تجاوزات کے دوبارہ لگنے سے قبل ہی روکا جاسکے۔

دوسری جانب بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کے اہلکاروں کے طارق روڈ کے دونوں اطراف قائم کردہ تجاوزات کا صفایا کردیا یہ کارروائی اللہ والی چورنگی سے شروع ہوکر طارق روڈ چورنگی تک جاری رہی اس دوران بے شمار ٹھیلے، پھتارے اور کیبنز اور دیگر اسٹال کو ہٹادیا گیا۔ محکمہ انسداد تجاوزات نے اس موقع پر تجاوزات قائم کرنیوالے افراد کو متنبہ کیا کہ وہ شہریوں کی آمدورفت اورٹریفک کی روانی میں مشکلات پیدا نہ کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...