Tuesday, October 20, 2020
Home Trending قمرمنصور کے کہنے پر شہر کی مختلف جگہوں پردھماکے کیے، ”را“ ایجنٹ...

قمرمنصور کے کہنے پر شہر کی مختلف جگہوں پردھماکے کیے، ”را“ ایجنٹ خالد امان کے سنسنی خیز انکشافات

crimeکراچی،،زیرحراست را کے مبینہ ایجنٹ خالد امان نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو اعترافی بیان ریکارڈ کرادیا۔را کے مبینہ ایجنٹ خالد امان نے اپنی اعترافی بیان میں کہا ہے کہ انیس سو ترانوے میں دیگر ساتھیوں کے ہمراہ جدید اسلحے کی تربیت لینے کے لیے بھارت گیا تھا۔ دوران تربیت جاوید لنگڑا سے جھگڑا ہوگیا، جس کے بعد مجھ کو جیل بھیج دیا گیا۔ ملزم کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم رہنما محمد انور کی مدد سے بھارتی جیل سے رہائی حاصل کی۔ خالد امان نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ دوران تربیت دس ہزار روپے ماہانہ وظیفہ ملتا تھا۔ دو ہزار آٹھ میں قمر منصور کے بھائی محمود صدیقی کے کہنے پر شہر میں مختلف جگہوں پر بم دھماکے کیے۔
دریں اثنا، انسدادہشت گردی کے عدالت نے را کے ایجنٹس ملزمان محسن ،عبدالجبار، شفیق اورخالد امان شامل ہیں۔ تفتیشی افسر نے عدالت میں بتایا کہ ملزمان نے دہشت گردی کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، اس لیے ملزمان کا مزید جسمانی ریمانڈ منظورکیا جائے ۔ عدالت نے ریمانڈ کے استدعا کومنظورکرتے ہوئے جسمانی ریماند میں تین روز کی توسیع کردی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ پولیس اچھا کرے یا برا، صوبائی حکومت ذمہ دار ہے، گورنر

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پولیس افسران کی چھٹیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ پولیس اچھا کرے یا...

بچوں سے زیادتی، زیڈ ٹی کا ہدایت کارعظیم احمد سے معاہدہ

کراچی ، سائن انٹر ٹیمنٹ اور زیڈ ۔ٹی (کامران شریف)کا اپنی نئی ڈرامہ سیریلز ،سٹ کام ، ٹیلی فلمز کے لےے ڈرامہ...

سندھ حکومت کا پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی...

بلاول بھٹو آئی جی سندھ کو منانے ان کے گھر پہنچ گئے

کراچی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو آئی جی سندھ کو منانے آئی جی ہائوس پہنچ گئے، آئی جی مشتاق مہر سے ملاقات ۔کام...