Friday, October 23, 2020
Home Trending را ء کا بین الاقوامی گروپ بھی بے نقاب ، گرفتار راءکے...

را ء کا بین الاقوامی گروپ بھی بے نقاب ، گرفتار راءکے ایجنٹوں سے تفتیش میں اہم پیش رفت

crimeکراچی ، کاﺅنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے ہاتھوں گرفتار بھارتی خفیہ ایجنسی را ءکے گرفتار 4 ایجنٹوں سے تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ گرفتار ایجنٹوں نے پاکستان میں را ءکا بین الاقوامی گروپ بھی بے نقاب کر دیا ہے۔کاﺅنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے ہاتھوں گرفتار بھارتی خفیہ ایجنسی راءکے چار ایجنٹوں سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے ۔ گرفتار افراد سے تفتیش کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسی راءکے کراچی میں ذمہ داران کی کھوج بھی لگا لی گئی ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق صفدر باقری شہر بھر میں 20 سے زائد سلیپر سیل کا انچارج ہے اور کینیڈا سے پاکستان میں راءکی سرگرمیوں کیلئے احکامات دیتا ہے جبکہ محمود صدیقی ملیشیا سے راءکا نیٹ ورک چلاتا ہے اور اس وقت محمود صدیقی بھارت میں راءکے سیف ہاﺅس میں مقیم ہے۔ محمود صدیقی اور صفدر باقری سلیپر سیل کے اراکین سے ای میل اور موبائل ایپلی کیشنز کے ذریعے رابطہ کرتے ہیں۔ ذرائع کاﺅنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق گرفتار راء ایجنٹ سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے اور اس گروپ کے دیگر افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...