Sunday, October 25, 2020
Home Trending ملک کو سیکورٹی اسٹیٹ نہیں، فلاحی ریاست بنایا جائے، رضا ربانی

ملک کو سیکورٹی اسٹیٹ نہیں، فلاحی ریاست بنایا جائے، رضا ربانی

Senator-Mian-Raza-Rabbaniکراچی: چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ عوام پیچھے نہ ہوں تو صرف اداروں اور ہتھیاروں سے دہشت گردی کو شکست دینا ممکن نہیں، ملک کو سیکورٹی اسٹیٹ کے بجائے، فلاحی ریاست بنایا جائے، کراچی میں دسویں کنزیومر چوائس ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی-اس موقع پر چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کو فلاحی اور ترقی پسند ریاست ہونا تھا،لیکن بدقسمتی سے قائد اعظم کا یہ خواب پورا نہیں ہوسکا-انہوں نے کہا کہ کوئی بھی غلط کام ہوتاہے تو 18ویں ترمیم پر ڈال دیا جاتاہے،جبکہ صوبائی حکومتیں مشترکہ مفاد کونسل میں جانے سے کتراتی ہیں۔رضا ربانی کا کہنا تھا کہ دفاعی امور سمیت ہر معاملے کو پارلیمان کے سامنے لانا چاہیے -صرف ہتھیاروں اور سیکیورٹی ایجنسیز سے تحفظ ممکن نہیں،قوم کے اتحاد سے ہی ملک بچایا جاسکتا ہے۔ تقریب کے دوران بہترین کارکردگی پر بیسٹ کنزومر ایوارڈز بھی تقسیم کئے گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...