Thursday, October 22, 2020
Home Trending فوجی عدالتیں صرف دہشت گردوں کا ٹرائل کریں گی ،رحمن ملک

فوجی عدالتیں صرف دہشت گردوں کا ٹرائل کریں گی ،رحمن ملک

Rehman-malikپاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اورسابق وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آل پارٹیز کانفرنس میں یقین دہانی کرائی ہے کہ ان فوجی عدالتوں میں صرف دہشت گردوں کا ٹرائل کیا جائے گا ۔ یہ عدالتیں دو سال کے لےے ہوں گی اور کسی کو سیاسی بنیادوں پر انتقامی کارروائی کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا ۔ بِلا اور بَلا نہیں دہشت گردی اس وقت ملک کے لےے سب سے بڑا مسئلہ ہے ۔ دو چار افراد کو جب تک کراچی میں لٹکایا نہیں جائے گا ، شہر میں امن قائم نہیں ہو گا ۔ داعش کو ملک میں سر اٹھانے سے پہلے کچلنا ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں پر اتفاق رائے سے ثابت ہو تا ہے کہ سیاسی قیادت ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لےے پرعزم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کراچی میں ہوں یا ملک کے کسی بھی حصے میں ۔ ان کےخلاف بلا تفریق کارروائی ہونی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت میں فوجی عدالتوں کے قیام پر تحفظات تھے ۔ تاہم وسیع تر قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے پیپلز پارٹی فوجی عدالتوں کے قیام کی حمایت کا کڑوا گھونٹ پیا اور آصف علی زرداری نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لےے ان عدالتوں کی حمایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لےے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے اور تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف بلا تفریق کارروائی ہونی چاہئے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے قیام کے معاملے پر حکومت اور پیپلز پارٹی میں کوئی سودے بازی نہیں ہوئی ۔ اس حوالے سے تمام خبریں منفی پروپیگنڈا کا حصہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے پہلے بھی مقدمات کا سامنا کیا ہے اور آئندہ بھی مقدمات کا سامنا کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مولانا فضل الرحمن کو مدارس کے حوالے سے مرتب کی جانے والی پالیسی پر تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آرمی ایکٹ میں تبدیلی سے آئین پاکستان متاثر نہیں ہو گا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

غیر قانونی بھرتیاں, سندھ کے کئی افسران نیب کے شکنجے میں

کراچی: قومی احتساب بیورو نے سندھ کے اداروں میں غیر قانونی طور پر بھرتی کیے گئے17 گریڈ کے درجنوں افسران کے گرد...

مسکن چورنگی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج

مسکن چورنگی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی

عیسیٰ نگری میں پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج

عیسیٰ نگری میں پانی کی عدم فراہمی پر احتجاجاہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک ٹریفک کے لیے بندی کر دی

مختلف علاقوں میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارروائیاں,5 ملزمان گرفتار

کراچی:مختلف علاقوں میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارروائیاں,5 ملزمان گرفتار،اے سی ایل سی کے مطابق ناظم آباد، بلدیہ سائٹ اور کورنگی...