Thursday, December 3, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

کھانوں پر پابندی، شادی ہالز ایسوسی ایشن کا مظاہرہ

شادی ہالز میں کھانوں پر پابندی کےخلاف آل پاکستان شادی ہالز ایسوسی ایشن کا پریس کلب کے باہر مظاہرہ، اس موقع پر رہنمائوں کا...

ضلع وسطی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کراچی ضلع وسطی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ، لاک ڈاؤن والے علاقوں میں...

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، اسٹاک ایکسچینج میں 377 پوائنٹس کا اضافہ، 100 انڈیکس کی 337 پوائنٹس کے اضافے سے 42...

النور سوسائٹی میں صحافی کو لوٹ لیا گیا

تھانہ سمن آباد کی حدود النور سوسائٹی بلاک 19 میں ڈکیتی کی واردات، صبح سویرے نیوز ون ٹی وی کے نیوز پروڈیوسر اور پی...

نادرا میں درپیش مسائل کاازالہ کیاجائے،رحمت بھائی

rahmatکراچی ممتاز بزرگ سماجی رہنما رحمت بھائی نے کہا کہ نادرامیں ملک بھر کے عوام کودرپیش مسائل کا فوری ازالہ کیا جائے ،کراچی کے نادراسینٹرز پرعوام ملک کے دیگر شہروں کی طرح مشکلات کا شکار ہیں ،قومی شناختی کارڈز،ب فارم اور دیگر دستاویز بنوانے کیلئے انہیں طرح طرح کی پابندیوں اورمراحل سے گزرنا پڑتا ہے اور بعض اوقات سائل کیلئے نادرا شرائط نہ صرف حیران کن ہوتی ہیں بلکہ انہیں پورا کرنا بھی ممکن نہیں ہوتاحالانکہ ان صارفین کے سالہاسال سے این آئی سی بنے ہوتے ہیں ،پھر بھی انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،انہوں نے جماعت اسلامی کی جانب سے صارفین کو درپیش نادراکے مسائل کے حل کی جدوجہداور مہم کی تعریف کی اور لوگوں سے اس مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینے کی اپیل کی ،رحمت بھائی نے کہا کہ جماعت اسلامی کی نادرا مسائل پرمہم عوام کے دل کی آواز ہے ،انہوں نے کہا کہ نادرا سینٹرز کا مقصد عوام کیلئے آسانیاں پیداکرنا ہونا چاہیے نہ کہ مشکلات کھڑی کرنا ،انہوں نے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے اپیل کی کہ وہ صورتحال کا نوٹس لیں اور عوام کی مشکلات حل کر نےکے احکامات جاری کریں۔

Open chat