Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے نئی کراچی الیون ڈی میں کچرے کے انبارہیں،رحمت بھائی

نئی کراچی الیون ڈی میں کچرے کے انبارہیں،رحمت بھائی

kachraکراچی سماجی رہنما رحمت بھا ئی نے کہا ہے کہ نئی کراچی الیون ڈی میں کچرے کے انبار ہیں ، ،سیوریج نظام درست نہیں،پانی سمیت دیگر بل وصول کیے جاتے ہیں لیکن ادارے مکینوں کو سہولتیں دینے سے قاصر ہیں ،یہ بات انہوں نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہی ،انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں وزیر اعلیٰ سندھ نے نئی کراچی کا دورہ کیا ،ان کے دورے کے موقع پر نئی کراچی کو صاف ستھرا کر دیا گیا ،وزیر اعلیٰ سندھ نے خود بھی یہاں صحت وصفائی کے اقدامات کرنے کے احکام دیئے تھے ،لیکن ان پر عملدرآمد نہیں ہو سکا ، نئی کراچی گندگی سے اٹا ہے اور یہاں پانی وصحت کے مسائل کا سامنا ہے ،اس تناظر میں ٹاو ن ،کے ڈبلیو ایس بی و دیگر ادارے بلز وصول کر رہے ہیں جبکہ یہاں سہولتوں کا فقدان ہے ،رحمت بھا ئی مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ صورتحال کا نوٹس لیں اور صحت وصفائی کے اپنے اعلان پر عملدرآمد کرائیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کاروباری مراکز،شادی ہالز رات 10 بجے بند کرانے کا فیصلہ

کراچی، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا بڑا فیصلہ، شادی ہالز اور ریسٹورینٹس رات 10 بجے بند کرانے کا اعلان، کورونا کیسز...

کراچی ،12 ربیع الاول کے جلوسوں کے لئے ٹریفک پلان جاری

کراچی میں 12ربیع الاول کے جلوسوں کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق دعوت اسلامی کا جلوس...

کراچی میں ڈینگی وائرس سر اٹھانے لگا ، اکتوبر کےمہینے میں دیگر مہینوں سے زیادہ کیسسز رپورٹ

کراچی میں ڈینگی وائرس سر اٹھانے لگا، اکتوبر کےمہینے میں دیگر مہینوں سے زیادہ کیسسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت سندھ اکتوبر کے...

سرجانی ٹاون، گھرمیں چھریوں کے وار سے ایک خاتون ومرد قتل، ریسکیو ذرائع

کراچی: سرجانی ٹاون سیکٹر 4 ڈی میں گھر میں چھریوں کے وار سے ایک خاتون و مرد قتل، ریسکیو کے مطابق دونوں...