پونے 6ارب کی کرپشن،رپورٹ  پیش نہ کرنے پرعدالت برہم

295220-SindhHighCourtکراچی محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے چھ ارب روپے کرپشن کے معاملے پر ٹرائل کورٹ سے پراگرس رپورٹ پیش نہ ہونے پر سندھ ہائیکورٹ نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ عدالت نے انتیس مارچ کو پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔سندھ ہائیکورٹ میں محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے چھ ارب روپے کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے کہا کہ ذوالفقار شلوانی کئی ماہ سے جیل میں ہیں، ضمانت منظور کی جائےجبکہ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن، ذوالفقار شلوانی اور دیگر کی ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔ ملزمان کی ضمانت ٹرائل مکمل ہونے تک نہ کی جائے۔ٹرائل کورٹ سے پراگرس رپورٹ پیش نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ جبکہ آئندہ سماعت پر ٹرائل کورٹ سے پیشرفت رپورٹ پیش کی جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top