کچرہ جلانے سے درجہ حرارت میں اضافہ

kachraکراچی (خصوصی رپورٹ) سندھ اور شہری حکومت کا تنازع کراچی میں کچرہ جلانے سے درجہ حرارت بڑھنے لگا، شہر میں کچرہ اٹھانے کے بجائے جلایا جارہا ہے، محکمہ ماحولیات کی جانب سے بھی کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے صنعتوں سے گرم ہواﺅں کا اخراج بھی شہر میں گرمی بڑھنے کی ایک وجہ ہے، مستقبل میں شہر مزید گرم ہوگا۔
رواں برس کراچی کے درجہ حرارت میں اضافہ اور یکے بعد دیگرے آنے والی گرمی کی لہروں کی بنیادی وجہ صنعتوں سے گرم ہواﺅں کا اخراج اور کچرا جلانے کا عمل قرار دیا گیا ہے۔ سندھ اور شہری حکومت کے مابین مالی تنازعات کے باعث کچرا اٹھانے کے بجائے بعض اضلاع کی میونسپل کارپوریشنز کے تحت کچرا جلانے کا عمل درجہ حرارت میں اضافے کا باعث بن گیا ہے، کچرے کو نذرآتش کرنے کے اقدام کے خلاف محکمہ ماحولیات حرکت میں آیا نہ ماحولیاتی اداروں نے اس کا نوٹس لیا۔
ماحولیاتی قوانین کی موجودگی کے باوجود کراچی سمیت سندھ بھر میں کچرا جلانے والوں کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہ لانا درجہ حرارت میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔ رواں سال کراچی کے درجہ حرارت میں اضافہ اور گرمی کی یکے بعد دیگرے آنے والی لہروں کی وجہ موسمیاتی ماہرین نے دیگر وجوہات کے علاوہ بنیادی طور پر صنعتوں سے گرم ہواﺅں کے اخراج اور کوڑا کرکٹ جلانے کے عمل کو قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ کراچی کے بعض اضلاع میں کوڑا کرکٹ جلانے کی وجہ سے بھی گرمی کی ایک لہر کے اثرات سے نکلتے ہی گرم موسم کی دوسری لہر حبس اور گرمی میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top