کراچی، نیورضویہ سوسائٹی میں قتل کیے جانے والے کامران کے قتل کی رپورٹ تیارکرلی گئی ہے،مقتول کامران کے قتل کی واردات کے وقت چچااوردوخواتین بھی ساتھ تھیں،کامران کوگاڑی سے اتارکرگولی ماری گئیں،کامران کوماری گئی گولی چچاکوچھوتی ہوئی گزری،قانون نافذکرنے والے ادارے کامران کو حراست میںلینے والے تھے،حراست میں لینے سے قبل اسے قتل کردیاگیا،کامران ضیاالدین اسپتال کاکلفٹن میں ایڈمن انچارج کام کررہاتھا جب کہ وہ ایم کیوایم کایونٹ انچارج بھی رہ چکاہے۔