Friday, October 23, 2020
Home Trending ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس...

ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں جاری

290275-Eidcopy-1411475279-854-640x480کراچی:  ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا ہے۔ پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیرمین مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں جاری ہے جس میں دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور ماہر فلکیات بھی موجود ہیں جبکہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی چاند دیکھنے کے لیے زونل کمیٹیوں کے اجلاس جاری ہیں جہاں سے چاند کی رویت کے حوالے سے شہادتیں موصول کی جائیں گی اور ملک بھر سے شہادتوں کی تصدیق کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو اس سے آگاہ کیا جائے گا جس کے بعد چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان مفتی منیب الرحمان  کریں گے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آج چاند نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں جس کے باعث عید الاضحیٰ 6 اکتوبر بروز پیرکو ہونے کا امکان ہے جبکہ چیف میٹرولوجسٹ توصیف عالم کا کہنا ہے کہ کراچی میں غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 31 گھنٹے اور 35 منٹ ہوگی جس سے چاند نظر آنے کا دورانیہ 40 منٹ ہوگا جبکہ شہر میں چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب سے 6 بج کر 26 منٹ سے 7 بج کر 6 منٹ تک ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں میں 4 اکتوبر کو عید الاضحیٰ کا اعلان کردیا گیا ہے جبکہ پاکستان میں ایک بار پھرپشاورکی مسجد قاسم خان نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے برخلاف جاتے ہوئے 5 اکتوبر کو عید الاضحیٰ منانے کا اعلان کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...