Saturday, October 31, 2020
Home Uncategorized پولیس قتل کے ملزمان کو پیشی کیلیے رکشے میں عدالت لے آئی

پولیس قتل کے ملزمان کو پیشی کیلیے رکشے میں عدالت لے آئی

court rickshaw1کراچی: شہر قائد کی پولیس بھی اب شاید انوکھے کارنامے انجام دینے کے حوالے سے پنجاب پولیس کے نقش قدم پر چل پڑی ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ قتل اور بھتے کے ملزمان کو رکشے میں لاکر عدالت میں پیش کیا جانے لگا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سنگین نوعیت کے مقدمات کی سماعت ہوتی ہے اور ملزمان کو بکتر بند گاڑیوں یا پولیس وین میں لایا جاتا ہے تاہم قتل اور بھتہ خوری کے مقدمات میں ملوث ملزمان طیب اور تصدق کو پیر آباد تھانے کی پولیس نے رکشے میں لا کر عدالت کے روبرو پیش کیا اور ان کے ساتھ صرف ایک پولیس اہلکار موجود تھا۔ ملزمان کے ساتھ آنے والے پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ تھانے میں کوئی گاڑی موجود نہیں تھی اور آج ملزمان کی پیشی تھی جس کے لیے انہیں لازمی طور پر عدالت لانا تھا اس لئے انہیں مجبوراً رکشے میں لانا پڑا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...