Tuesday, October 27, 2020
Home سائنس و ٹیکنالوجی پرندوں کو ہوائی اڈوں سے دور رکھنے کے لئے’روبرڈ‘ تیار

پرندوں کو ہوائی اڈوں سے دور رکھنے کے لئے’روبرڈ‘ تیار

robirdsکراچی، قدرتی حسن میں پرندوں کے کردار کے سب معترف ہیں لیکن کھیتوں اور ہوائی اڈوں کے اطراف اڑتے یہ پرندے جہاں فصلوں کو نقصان پہنچاتے ہیں وہیں درجنوں فضائی مسافروں کی زندگیوں کو بھی داﺅ پر لگا دیتے ہیں۔ کھیتوں میں پرندوںکو بھگانے کے لئے پتلے نصب کئے جاتے ہیں اور ہوائی اڈوں کے اطراف ماہر نشانہ باز وں کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں ۔سائنسدانوں نے اس مسئلے کے حل کے لئے روبوٹ پرندے تیار کر لئے ہیںجو کہ آوارہ پرندوں کو ڈرا کر دور بھگائیں گے۔

روبرڈز بامی یہ باز اورشکرے ہوائی اڈوں کے اطراف اور کھیتوں کے پاس سے پرندوں کو دور رکھیں گے ، اس سلسلے میں دو اقسام کے روبرڈز تیاری کے مراحل میں ہیں ایک تو چھوٹے سائز کا ’شکرا‘اور دوسرا بڑے سائز کے شاہین۔یہ دونوں کو حقیقی پرندوں کو بیوقوف بنائیں گے اور مطلوبہ نتائج حاصل کریں گے۔شکرے کا سائز 23انچ اور پروںکو پھیلا کا47انچ ہوجائےگا جبکہ شاہین 86کی ہو گی یہ دونوں پرندے 50کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کر سکیں گے ۔
ابھی ان پرندوںکو ریموٹ کنڑول سے چلایا جائے گا لیکن سائنسدان کوشش میں ہیں یہ پرندے از خود پرواز کے قابل ہوں ۔ان کی تیاری میں فائبر، نائیلون اورگلاس استعمال کیا جارہا ہے اور یہ اس قدر مضبوط ہے کہ اگر زمین پر گرے بھی جائے تو ٹوٹے گا نہیں۔

ان پرندوںکو تیار کرنے والی ٹیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ان کی تیاری میں کوشش کی گئی ہے کہ یہ اصل پرندے دکھائی دیں ، کیونکہ اگر یہ شکاری پرندے کی طرح دکھائی نہیں دیں گے تو ان سے دوسرے پرندے ڈریں گے نہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

پشاور دھماکے کی شدید مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہیں، حلیم عادل شیخ

پشاور دھماکے پر پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ کی مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس, ان...

سی ایس ایس امتحان، کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوش خبری

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر کا افتتاح کر دیا، ان کا کہنا تھا...

کراچی چڑیا گھر اور برگد کا درخت

برگد کا درخت متعدد خصوصیات کا حامل سمجھا جاتا ہے۔اس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ...

کراچی کی تاریخی لی مارکیٹ

لی مارکیٹ اہل کراچی کے لیے جانا پہچانا نام ہے۔یہ شہر کی قدیم آبادی لیاری کے قریب واقع ہے۔انگریز دور میں...