Thursday, October 29, 2020
Home Trending روپے کی قدر میں کمی، ڈالر 102.60 روپے کا ہوگیا

روپے کی قدر میں کمی، ڈالر 102.60 روپے کا ہوگیا

dollor upکراچی، روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان ایک بار پھر کمی میں تبدیل ہوگیا۔ انٹربینک میں روپے کی قدر میں چالیس پیسے کمی سے ڈالر ایک سو دو روپے ساٹھ پیسے پر پہنچ گیا، کراچی اسٹاک ایکس چینج میں بھی چار سو پوائنٹس سے زائد کمی دیکھی گئی۔ کاروباری ہفتے کے پانچویں روز بھی اسٹاک مارکیٹ اور منی مارکیٹ سیاسی گرما گرمی کے زیر اثر رہیں۔

اسٹیٹ بینک کی مداخلت کے بعد دو روز تک روپے کی قدر میں بہتری دیکھی گئی، جو آج سیاسی ماحول پھر گرم ہونے کے بعد ایک بار پھر کمی میں تبدیل ہوگئی۔ آج انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں چالیس پیسے کمی ہوئی۔ اور ڈالر ایک سو دو روپے ساتھ پیسے پر جا پہنچا، دوسری جانب کراچی اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کاروں نے موجودہ صورتحال پر شئیر کی فروخت جاری رکھی، کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں چار سو پوائنٹس سے زائد کمی دیکھی گئی۔جس سے ہنڈرڈ انڈیکس ستائیس ہزار چار سو سے بھی نیچے آگیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن حدید فیز 2،گیس پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی

کراچی، گلشن حدید فیز 2 گیس کے پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی،اہل علاقہ کے مطابق تقریبا 10 روز سے...

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...