Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے روٹری کلب 300 جوڑوں کی اجتماعی شادی کرائے گا

روٹری کلب 300 جوڑوں کی اجتماعی شادی کرائے گا

shadi-newکراچی روٹری کلب کراچی سی ویو کے تحت 25 غریب و مستحقین جوڑوں کی اجتماعی شادی کرائی جائے گی ،شادی کی اس تقریب سے تمام مذاہب کے افراد مستفید ہو سکیں گے۔ روٹری کلب کراچی سی ویو کے صدر انجینئر وادھو مل کرمانی نے اس حوالے سے ایک خصوصی کمیٹی قائم کی ہے جس کے سربراہ سابق صدر روٹری کلب حسن عباس جعفری ہوں گے ایونٹ چیئرمین سید مظہر امام کو بنایا گیا ہے جبکہ دیگرممبران میں جنرل سیکریٹری روٹری سی ویو محی الدین جعفری اور خزانچی سید عالم ہاشم سمیت کمیونٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر وسیم بھی شامل ہیں۔اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے ایونٹ چیئرمین سید مظہر امام کہا کہ 25جوڑے کی اجتماعی شادی کی تقریب23فروری کو کراچی میں منعقد ہو گی ،شادی کرنے والے جوڑوںکو ضروریات زندگی سے متعلق جہیز کا سامان بھی دیا جائیگا جبکہ اسی روز روٹری انٹرنیشنل کی112ویں اور روٹری کلب سی ویو کی9ویں سالگرہ بھی منائی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ شادی کے خواہشمندوں غریب او مستحقین کی رجسٹریشن کا عمل آئندہ یکم نومبر سے شروع ہو جائیگا۔اس حوالے سے موبائل نمبر03333225520پر تفصیلات ایس ایم ایس کی جا سکتی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

پشاور دھماکے کی شدید مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہیں، حلیم عادل شیخ

پشاور دھماکے پر پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ کی مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس, ان...

سی ایس ایس امتحان، کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوش خبری

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر کا افتتاح کر دیا، ان کا کہنا تھا...

کراچی چڑیا گھر اور برگد کا درخت

برگد کا درخت متعدد خصوصیات کا حامل سمجھا جاتا ہے۔اس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ...

کراچی کی تاریخی لی مارکیٹ

لی مارکیٹ اہل کراچی کے لیے جانا پہچانا نام ہے۔یہ شہر کی قدیم آبادی لیاری کے قریب واقع ہے۔انگریز دور میں...